سیاستدانوں،ارکان پارلیمنٹ اورقانونی ماہرین کی سینیٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم کے اقدام کی حمایت، کھلی رائے شماری انتخابی عمل کو آرادانہ اور شفاف بنائے گی۔ راجہ ظفر الحق، انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے آئینی ترمیم انتہائی اہم ہے، سینیٹر زاہد خان

جمعہ 27 فروری 2015 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)سیاستدانوں، ارکان پارلیمنٹ اور قانونی ماہرین نے سینٹ کے انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کے اقدام کی حمایت کی ہے۔ سرکاری ریڈیو کے حالات حاضرہ چینل کے پروگرام نقطہ نظر میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کیا کہ کھلی رائے شماری انتخابی عمل کو آرادانہ اور شفاف بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ کے آئندہ انتخابات میں وفاداریاں تبدیل کرنے کے رحجان کی حوصلہ شکنی کی غرض سے آئینی ترمیم کے لئے اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر عبد القیوم سومرو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت کے لئے ثابت ہونے والے تمام اقدامات کی حمایت کرے گی۔جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ کے سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات مضبوط جمہوریت کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے آئینی ترمیم انتہائی اہم ہے۔ ایم کیوایم کے سینیٹر شیرالہ ملک نے کہاکہ الیکشن میں وفاداریاں تبدیل کرنے کی روک تھام کیلئے ہاتھ اٹھا کر رائے شماری کے سلسلے میں آئینی ترمیم بہت ضروری ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر یاسین آزاد نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کے انتخابی عمل کی تبدیلی کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔بیرسٹرمسعود کوثر نے کہاکہ وفاداریاں بدلنے کا رحجان ختم ہونا چاہئے کیونکہ یہ ملک کا وقار تباہ کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے سینیٹ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ کرانے کا فیصلہ قابل تعریف ہے