پاکستان کاڈھاکہ میں پی آئی اے سٹیشن منیجر سے ناروا سلوک پربنگلہ دیش سے شدید احتجاج ،وضاحت طلب،کرغزستان کے وزیر خارجہ آج آئیں گے جبکہ بھارتی سیکرٹری خارجہ3 مارچ کو پہنچیں گے،بھارتی سیکرٹری خارجہ پاکستان ہم منصب سے ملاقات کریگا،کشمیر سمیت تمام ایشوز پر بات چیت کی جائے گی ،ملاقاتوں کا ایجنڈا تیار کیا جارہا ہے ،تسنیم اسلم ، پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ،صرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ، امریکہ نے آئندہ بجٹ میں پاکستان کیلئے 804 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار اہم ہے اور افغانستان میں مفاہمت کی پالیسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

جمعہ 27 فروری 2015 09:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)پاکستان نے ڈھاکہ میں پی آئی اے سٹیشن منیجر سے ناروا سلوک پر بنگلہ دیش سے شدید احتجاج کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے ، ترجمان دفتر خار نے کہا ہے کہ کرغزستان کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے جبکہ بھارتی سیکرٹری خارجہ3 مارچ کو پاکستان آئیں گے جن سے کشمیر سمیت تمام ایشوز پر بات چیت کی جارہی ہے ،بھارتی سیکرٹری خارجہ سے ملاقاتوں کا ایجنڈا تیار کیا جارہا ہے، پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں صرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ،کینیڈا میں غیر سفارت کار کی تعیناتی کا علم نہیں، امریکہ نے آئندہ بجٹ میں پاکستان کیلئے 804 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار اہم ہے اور افغانستان میں مفاہمت کی پالیسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ ڈھاکہ میں پی آئی اے سٹیشن منیجر کا واقعہ افسوسناک ہے، ہم نے بنگلہ دیشی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے اور اس پر شدید احتجاج کیا ہے ،ہمارے علم میں آیا ہے کہ بنگلہ دیش کی پولیس نے سٹیشن منیجر پر سونے اور کرنسی سمگلنگ کے الزام میں ان کے گھر پر چھاپہ بھی ماراگیا ہے ،ہم انتظار کر رہے ہیں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن اس سلسلے میں کیا رد عمل دیتا ہے ،ابھی تک اس واقعہ کی وجوہات نہیں بتائی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ کرغزستان کے وزیر خارجہ آج (جمعہ) کو پاکستان آئیں گے جبکہ بھارتی سیکرٹری خارجہ3 مارچ کو پاکستان آ رہے ہیں جس کا خیر مقدم کرتے ہیں،بھارتی سیکرٹری خارجہ پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور اس سلسلے میں ملاقاتوں کا ایجنڈا تیار کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت دونوں ممالک کے درمیان تمام تنازعہایشوز پر بات چیت کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ امن کا قیام پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے،پانچ دہائیوں سے اقوام متحدہ امن مشنز میں شریک ہیں،یہ تعاون جاری رکھے گا ،یو این میں امن مشنز کیلئے فوج کو بھجوانا امن مشنز کا حصہ ہے ۔خطے میں امن کا قیام پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،ایک سوال کے جواب میں تسنیم اسلم نے کہا کہ غیر سفارت کار افراد کا کینیڈا میں تعیناتی کا علم نہیں ہے،سفیر کے عہدے کے لئے سفارت کاری کا تجربہ ضروری ہے ، ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ داعش کی پاکستان میں موجودگی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہے، داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہے ،تسنیم اسلم نے ک ہا کہ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے آئندہ بجٹ میں پاکستان کے لئے804 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجاویز رکھی گئی ہے ،پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ہے ،افغانستان میں مفاہمت کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں