کوئی خوش فہمی میں نہ رہے،بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جنرل راحیل شریف، جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی سے علاقائی استحکام متاثر ہورہا ہے،بھارتی فائرنگ کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانا ہے،آرمی چیف کی سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کے دوران گفتگو، فوجی دستوں سے ملاقات ،آرمی چیف نے جوانوں کے بلند عزم کو سراہا

جمعہ 27 فروری 2015 09:11

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قوم ملکی دفاع کے لئے متحد ہے،،کوئی خوش فہمی میں نہ رہے،بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جمعرات کے روز سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا اور فوجی دستوں سے ملاقات کی،آرمی چیف نے جوانوں کے بلند عزم کو سراہا،بعد ازاں آرمی چیف نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کے رہائشیوں سے بھی بات چیت کی،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع کے لئے پوری قوم متحد ہے،کوئی خوش فہمی میں نہ رہے،بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی سے علاقائی استحکام متاثر ہورہا ہے،بھارتی فائرنگ کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانا ہے ۔