رکن قومی اسمبلی ماروی میمن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن مقرر ،عہدہ وزیرمملکت ..
تازہ ترین : 1
رکن قومی اسمبلی ماروی میمن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن مقرر ..

رکن قومی اسمبلی ماروی میمن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن مقرر ،عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء)رکن قومی اسمبلی ماروی میمن کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چےئرپرسن مقرر کردیا گیا،ان کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا،چےئرمین پرسن مقرر ہونے کے بعد سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے جس اعتماد کا اظہار کیا ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں،یہ غریب طبقے کا پروگرام ہے۔اس پروگرام کو آگے لے جانے کی کوشش کروں گی،اس پروگرام کو دنیا میں بھی سراہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو اچھے طریقے سے چلاؤں گی اور خواتین کی مزید بہتری کیلئے کام کروں گی۔مسلم لیگ(ن) کی خواتین کے حوالے سے منشور کو پورا کرنے کی کوشش بھی کروں گی ۔

وقت اشاعت : 26/02/2015 - 08:50:22

اپنی رائے کا اظہار کریں