وزیراعظم سینئر قانون دان اشتر اوصاف علی کو معاون خصوصی برائے قانون، بیرسٹر ظفر اللہ خان کو معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور مقرر کردیا

جمعرات 26 فروری 2015 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سینیئر قانون دان اشتر اوصاف علی کو معاون خصوصی برائے قانون جبکہ بیرسٹر ظفر اللہ خان کو معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور مقرر کردیا ہے۔ ان دونوں کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ درج بالا افراد کی تعیناتی کے باقاعدہ نوٹفیکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جائنٹ سیکرٹری حکومت پاکستان کابینہ ڈویژن کی جانب سے دو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں جس کے تحت 1973 ء کے قانون ‘ رولز آف بزنس کے تحت معروف قانون دان اشتر اوصاف علی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے قانون مقرر کیا ہے جن کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

ان کا یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اسی طرح سے بیرسٹر ظفر الله خان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور مقرر کیا گیا ہے ان کا عہدہ بھی وزیر مملکت کے برابر ہوگا اور نوٹیفکیشن تقرری کے حوالے سے فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :