سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ، حکومت نے تحریک انصاف سمیت متعددسیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی ،اسحاق ڈارکاپی ٹی آئی اورشہبازشریف کامسلم لیگ ق سمیت دیگرجماعتوں سے باقاعدہ رابطہ ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے اہم نکات پرگفتگو

جمعرات 26 فروری 2015 08:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء)سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت نے تحریک انصاف سمیت متعددسیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی ہے ،اسحاق ڈارکاپی ٹی آئی اورشہبازشریف کامسلم لیگ ق سمیت دیگرجماعتوں سے باقاعدہ رابطہ ،ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے اہم نکات پرگفتگو،وزارت خزانہ اورتحریک انصاف ذرائع سے معلوم ہواہے کہ وفاقی وزیربرائے خزانہ اسحاق دارنے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کوفون کرکے باقاعدہ دعوت دی ہے کہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں ،معلومات کے مطابق دونوں رہنماوٴں کی باقاعدہ ملاقات آج شام کوہوگی ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارنے جہانگیرترین سے کہاہے کہ وہ پارٹی کی قیادت سے مشاورت کرلیں کہ سینٹ الیکشن کوکیسے شفاف بنایاجاسکتاہے ،اہم تجاویزدینے کی درخواست کی ہے ۔دوسری جانب پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف نے مسلم لیگ ق کے رہنماوٴں انجینئرامیرمقام کی وساطت سے رابطہ کیاہے اورکہاکہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کویقینی بنانے کیلئے تجاویزطلب کی ہیں