کیبن کریو کی دیر سے آمد،ائیر انڈیا کی ایک ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ، ائیر انڈیا ..
تازہ ترین : 1

کیبن کریو کی دیر سے آمد،ائیر انڈیا کی ایک ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ، ائیر انڈیا نے60سالہ ریٹائرڈ ائیر ہوسٹسوں کو دوبارہ کم تنخواو ں پر بھرتی کرنا شروع کردیا،میٹرو ہوائی اڈوں پر ائیر انڈیا کی کار کردگی کم ہوکر52فی صد رہ گئی،بھارتی اخبار کی رپورٹ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء )بھارت کی سرکاری ائیر لائن”ائیر انڈیا “ کی ایک ہزار فلائٹس کیبن عملے کی دیرسے آمد پر تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ائیر انڈیا نے60سالہ ریٹائرڈ ائیر ہوسٹسوں کو دوبارہ کم تنخواو ں پر بھرتی کرنا شروع کردیا۔میٹرو ہوائی اڈوں پر ائیر انڈیا کی کار کردگی کم ہوکر52فی صد رہ گئی۔بھارتی اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ کے مطابق ائیر انڈیا کی گزشتہ برس کے صرف گیار ہ ماہ میں 994فلائٹس اس لئے تاخیر سے اڑان بھر پائیں کہ ان کا عملہ سائن آن یا بورڈنگ میں دیر کا شکار ہوا۔

بھارتی سرکاری ائیر لائن کی اوسطاً روزانہ تین سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اس کے علاوہ اسی عرصے میں710پروازیں کیبن کریو کی کمی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئیں۔میٹرو ہوائی اڈوں پر ائیر انڈیا کی کار کردگی کم ہوکر52فی صد رہ گئی جو گزشتہ برس جون میں 77فی صد تھی۔ کیبن کریو کی آمد میں دیر سے گزشتہ فروری میں167پروازیں لیٹ ہوئیں۔ جو اس ماہ اوسطاً چھ فلائیٹس تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ائیر انڈیا نے ائیر ہوسٹس کی کمی کی وجہ سے دوبارہ ان ائیر ہوسٹس کو بھرتی کرنا شروع کردیا ہے جن کی عمریں58سے60سال کے درمیان ہیں۔ جو اسی تنخواہ پر کام کریں گی جس پر وہ ریٹائر ہوئی تھیں، کیونکہ نئی بھرتی ہونے والی ائیر ہوسٹس زیادہ تنخواہ لیتی ہیں۔

وقت اشاعت : 26/02/2015 - 09:13:27

اپنی رائے کا اظہار کریں