یورپی یونین کے ’توانائی یونین‘ بنانے کے منصوبے

جمعرات 26 فروری 2015 09:10

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء)یورپی یونین کے پالیسی سازوں نے ایسے منصوبوں کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد اِس اٹھائیس رکنی بلاک کے ہر کونے میں گیس اور بجلی کی آزادانہ فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ان منصوبوں کو ’توانائی یونین‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔ یورپی پالیسی سازوں کا کہنا ہے کہ اس طرح سالانہ چالیس ارب یورو کی بچت کی جا سکے گی۔ ماحول دوست حلقوں نے ’توانائی یونین‘ کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں گیس پر حد سے زیادہ توجہ دی گئی ہے اور متبادل توانائی کو قدرے کم اہمیت دی گئی ہے۔