دہشت گردی کیخلاف جنگ ، امریکہ کا پاکستان وافغانستان کو 3.4 ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان ، پشاور سکول حملے کے بعد پاکستان نے دہشت گردوں کو شکست دینے کا عزم کر لیا ہے ،جان کیری،امریکا دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کیساتھ مل کرکام کررہا ہے‘امریکی وزیر خارجہ

جمعرات 26 فروری 2015 09:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ پشاور سکول حملے کے بعد پاکستان نے دہشتگردوں کو شکست دینے کا عزم کر لیا ہے ، امریکا پاکستان کے ساتھ ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جو دونوں ملکوں کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سینٹ کی مالیاتی کمیٹی کے رو برو اپنے بیان میں کہا گزشتہ ماہ انہوں نے پاکستانی قیادت سے ملاقات کی اور ان میں دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کا زبردست جذبہ پایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستان نے انتہاپسندگروپوں کیخلاف کارروائی کاعزم کرلیاہے۔ اور امریکا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کیساتھ مل کرکام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی، توانائی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں طویل مدتی منصوبوں میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان اور افغانستان کے ساتھ شراکت داری اور سفارتی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تین اعشاریہ چار ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔