پٹرولیم قیمتوں میں اگلے ماہ ڈیڑھ روپے تک اضافے کاامکان،ایل ایم جی کی درآمدکے حوالے سے بھی اہم پیشرفت،ایل ایم جی کی درآمدسے گیس بحران کاجلدخاتمہ ہوگا

جمعرات 26 فروری 2015 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے ماہ سے 1.5روپے تک اضافے کاامکان ،ایل ایم جی کی درآمدکے حوالے سے بھی اہم پیشرفت ہوگی۔ایل ایم جی کی درآمدسے گیس بحران کاجلدخاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت پٹرولیم کے باوثوق ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1.5روپے تک کے اضافے کاامکان ہے ۔

ایل ایم جی کی درآمدکے حوالے سے بھی اگلے ماہ اہم پیشرفت ہوگی ۔ایل ایم جی کی درآمدسے گیس بحران کاخاتمہ ممکن ہوسکے گا،ایل ایم جی کی مجوزہ ٹیرف 9ڈالرفی برٹش تھرمل یونٹ ہوگا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پرجلداوراہم پیشرفت کاامکان ہے۔پاکستان کی طرف سے معاہدے کی تاخیرپرجرمانے کے حوالے سے بھی ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :