قومی کرکٹ کی ناقص کارکردگی ،عوام کے بعد اب سینیٹرز بھی قومی کرکٹ ٹیم پر چڑھ دوڑے،قومی کرکٹ ٹیم کافوجی عدالت میں ٹرائل کیا جائے،قائمہ کمیٹی کامطالبہ،سارے جواری کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں اکٹھے ہو گئے ہیں۔ ٹیم کی جیت کی دعائیں کرتے کرتے تھک گئے، اب تو کہنا چاہئے کہ خدانخواستہ یہ جیت ہی نہ جائیں،کامل علی آغا

بدھ 25 فروری 2015 08:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء ) عوام کے بعد اب سینیٹرز بھی قومی کرکٹ ٹیم پر چڑھ دوڑے ہیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سارے جواری کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں اکھٹے ہوگئے ہیں، کھلاڑیوں نے بڑا ظلم کیا ہے، ان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔قومی کرکٹ ٹیم کا شرمناک کارکردگی پر کہیں ہوا جنازہ ، تو کہیں جوس نکالا گیا۔

اب عوامی نمائندوں نے کھلاڑیوں کو جواری اور کرکٹ بورڈ کو جواریوں کا اڈہ قرار دیدیا۔ یہی نہیں ٹیم کیملٹری کورٹ میں ٹرائل کا مطالبہ بھی کردیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں ، ق لیگ کے کامل علی آغا کا کہنا تھا سارے جواری کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں اکٹھے ہو گئے ہیں۔ ٹیم کی جیت کی دعائیں کرتے کرتے تھک گئے، اب تو کہنا چاہئے کہ خدانخواستہ یہ جیت ہی نہ جائیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سینیٹر قیوم سومرو نے کہا ایک طرف دہشت گردی تو دوسری طرف کرکٹ گردی ہے۔ پاکستان ان جواریوں کو کب تک پالتا رہے گا ، ان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا تو قوم کا غصہ ٹھنڈا ہو گا۔قوم اور عوامی نمائندے مایوس مگر ایم ڈی پی ٹی وی کو کمائی کی پڑی ہے، موصوف کا قائمہ کمیٹی میں کہنا تھا کرکٹ ورلڈکپ کے حقوق 60 کروڑ میں خریدے ، اب تک ایک ارب روپے کما چکے ، ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ گئی تو 25 کروڑ مزید کما لیں گے

متعلقہ عنوان :