اوگرا کا 13مزید آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو لائسنس دینے کا عمل تیزکرنیکا فیصلہ

بدھ 25 فروری 2015 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء) اوگرا نے 13مزید آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو لائسنس دینے کے کام میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اوگرا نے 13نئے لائنسز حاصل کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہلے اپنے انفراسٹرکچر اور آئل سٹوریج کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ملک میں آٹھ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پہلے ہی مصروف عمل ہیں نئے کمپنیوں میں معاسل پٹرولیم لمیٹڈ ، اوورسز پٹرولیم ، عسکری آئل سروسز ، زوم پٹرولیم ، ایکسپریس آئل لمیٹڈ ، گیس اینڈ آئل پاکستان ، پیٹررسن پٹرولیم ،گارڈین لیوریز آئل ، کیبلز پٹرولیم ، ایکسیڈ پٹرولیم ، گورما پٹرولیم اور آئل کو ٹریڈنگ کمپنی نے نئے لائسنس کے حصول کے لئے پٹیشن دائر کیں ہیں اوگرا نے پٹرول بحران پر نئی کمپنیوں کو لائسنس دینے کا فیصلہ کیا ہے اور لائسنس لینے والی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے وہ آئل سٹوریج و دیگر شعبوں میں انفراسٹرکچر کو حتمی شکل دیں ۔

متعلقہ عنوان :