کینیڈا،کھٹمل مار کیمیکل کے چھڑکاؤ سے پانچ بچے ہلاک

بدھ 25 فروری 2015 09:06

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء)ایک چھوٹی بچی ہلاک اور چارنوعمر بچے مغربی کینیڈا میں ان کے گھر میں کھٹملوں کو مار نے کے لئے ایک کیمیکل کے چھڑکاؤ کی وجہ سے حادثاتی طور پر نشانہ بننے کے بعد تشویشناک حالت میں ہیں ، یہ بات پولیس نے گزشتہ روز بتائی۔

(جاری ہے)

رائیل کینیڈین مونٹڈ پولیس کے کارپورل جارج کیمرون نے اے ایف پی کو بتایا کہ البرٹا کے شہر ایڈمونٹن سے قریباً400کلومیٹر(250میل )دور فورٹ میک مورے کے ایک گھر میں کیمیکل کے چھڑکاؤ کے بعد فائر فائٹروں کے پہنچنے پر ان بچوں کو اتوار کو ایک ہسپتال لے جایا گیا ۔

ایک فیملی ممبر نے جریدہ ڈیلی ایڈمنٹن جرنل کو بتایا کہ بچوں کی ماہ کھٹملوں کو مارنے کے لئے ایک کرم کش دوائی استعمال کررہی تھی کہ اس نے غلطی سے اپنی بچوں پر اس کا چھڑکاؤ کردیا۔کیمرون نے بتایا کہ اس چھڑکے جانیوالے کیمیکل کی اب تک شناخت نہیں کی گئی ہے ،آٹھ ماہ کی بچی ہسپتال میں چل بسی جبکہ دو سال سے چار سال کی عمر کے دوسرے بچوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔

متعلقہ عنوان :