نائجیریا ، بم دھماکوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

بدھ 25 فروری 2015 08:59

ابوجاہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء)نائجیریا کے دو مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دو بم دھماکے اِس شمال مشرقی افریقی ملک کے شہر کانو میں ہوئے، جہاں دس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس سے پہلے شہر پوٹسیکْم میں ایک بس میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ دھماکا ایک مرد نے کیا تھا۔ قبل ازیں کہا گیا تھا کہ دھماکا کرنے والی ایک لڑکی تھی۔

متعلقہ عنوان :