چیک جمہوریہ کے ایک کیفے میں فائرنگ، کم از کم آٹھ افراد ہلاک

بدھ 25 فروری 2015 08:59

پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء)یورپی ملک چیک جمہوریہ کے ایک کیفے میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس واقعے میں مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے، جس کی عمر تقریباً ساٹھ برس بتائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ غالباً اْس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت پراگ سے تین سو کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ٹاوٴن اورسکے بروڈ میں پیش آیا ہے۔ چیک جمہوریہ کی وزارت داخلہ نے فی الحال اس بارے میں کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :