پاکستان نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایل او سی سیز فائر کی685 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں‘ منوہر پاریکر

بدھ 25 فروری 2015 09:23

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران لائن آف کنٹرول پر 685 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے راجیہ سبھا کو آگاہ کیا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور فوج کے آپریشنل کنٹرول انٹرنیشنل بارڈر پر سیز فائر کی 126 خلاف ورزیاں کی گئیں جبکہ پی ایس ایف کے زیر کنٹرول سرحدی علاقوں میں 559 خلاف ورزیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان خلاف ورزیوں کے دوران پانچ آرمی اور تین پی ایس ایف اہلکاروں کے علاوہ 16 عام شہری ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :