پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے،خواجہ آصف،بھارت ..
تازہ ترین : 1
پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے،خواجہ ..

پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے،خواجہ آصف،بھارت کو اس کی زبان میں سمجھا سکتے ہیں اور عالمی فورم پر اپنا دعوی ثابت کر سکتے ہیں،بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کررہا ہے ،بلوچستان کے کچھ علیحدگی پسند بھارتی پاسپورٹ استعمال کرتے ہیں،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے ،طالبان پر دباؤ کم کرنے کے لئے بھارت مشرقی سرحدوں پر پاکستان کو مصروف کررہا ہے، پاکستان اس کی زبان میں سمجھا بھی سکتا ہے اور عالمی فورم پر اپنا دعوی ثابت کر سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کہ جب سے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا ہے تب سے ہی بھارت نے مشرقی سرحدوں پر اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت طالبان پر دباؤ کم کرنے کے لئے پاکستان کو سرحدوں پر الجھا رہا ہے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے، پاکستان کے پاس اس کے شواہد بھی موجود ہیں، بھارت کو اس کی زبان میں سمجھا بھی سکتے ہیں اور عالمی فورم پر اپنا دعوی ثابت بھی کر سکتے ہیں ،وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچستان کے کچھ علیحدگی پسندوں کی پشت پر بھارت موجود ہے جو بھارتی پاسپورٹ استعمال کرتے ہیں اور وہاں سے ہدایات لیتے ہیں،خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کررہا ہے ،عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشوں کا علم ہے، بلوچستان کے کچھ علیحدگی پسند بھارتی پاسپورٹ پر سفر کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 25/02/2015 - 09:15:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں