معین خان کسینو جانے کے معاملے پر سخت پریشان ، بیگم کو وطن واپس بھیج دیا

منگل 24 فروری 2015 08:57

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کسینو ( جواء خانے ) کے معاملے کو لے کر سخت ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوگئے ، بیگم کو وطن واپس بھیج دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معین خان کے کسینو جانے والے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور چیف سلیکٹر اس معاملے پر سخت پریشانی ہیں انہوں نے آسٹریلیا میں موجود اپنی بیوی کو وطن واپس بھیج دیا ہے

متعلقہ عنوان :