ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی ٹیم کی شرٹ پہننے ، ان کی حمایت کی تشہیر کرنے پر اپنے شائقین سے معافی مانگ لی ،میں جنوبی افریقہ کا حامی ہوں اور سب یہ بات جانتے ہیں، اس کا مقصد ہرگز کسی کے جذبات بھڑکانا نہیں تھا اور اگر ایسا ہوا ہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں، فیڈرر

منگل 24 فروری 2015 08:57

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء) ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے روایتی حریفوں پاکستان اور ہندوستان کے میچ میں ہندوستانی ٹیم کی شرٹ پہننے اور ان کی حمایت کی تشہیر کرنے پر اپنے شائقین سے معافی مانگی ہے۔17 مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے فیڈرر اور ہندوستانی ٹیم کا اسپانسر ایک ہے اور گزشتہ ہفتے ایڈیلیڈ میں روایتی حریفوں کے رمیان میچ سے قبل فیڈرر نے فیس بک پیج پر ہندوستانی ٹیم کی شرٹ تھامے ایک تصویر لگائی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے اسٹار نے دبئی اوپن ٹینس کے آغازسے قبل کہا کہ یہ سب دراصل اسپانسر نائکی کے لیے تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب نائکی کی مہم کا حصہ تھا کیونکہ میں نے کچھ ہندوستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی اور میں نے کچھ وقت ہندوستان میں گزارا تھا تو اسی دوران انہوں نے مجھے یہ شرٹ دی تھی۔

(جاری ہے)

فیڈرر نے کہا کہ میں جنوبی افریقہ کا حامی ہوں اور سب یہ بات جانتے ہیں، اس کا مقصد ہرگز کسی کے جذبات بھڑکانا نہیں تھا اور اگر ایسا ہوا ہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔

اس تصویر پر پاکستان میں موجود فیڈر کے فینز کو شدید صدمہ پہنچا تھا۔انگلینڈ میں کیمبرج یونیورسٹی کے طالبعلم نے پاکستان کے مقامی اخبار میں تحریر لکھتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے فیڈرر کی تمام تصاویر ختم کر دی ہیں اور لوگوں کی آرا بھی لیں جس میں سے 12 میں سے دس طلبا نے کہا کہ فیڈرر کے اس رویے سے انہیں شدید دلی صدمہ پہنچا۔ واضح رہے رہے کہ فیڈرر جنوبی افریقہ کے بڑے حامی ہیں کیونکہ ان کی والدہ کا تعلق اسی ملک سے ہے اور راجر فیڈرر فاوٴنڈیشن نے اس ملک کے متاثرہ بچوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈ بھی کٹھا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :