این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کیلئے دائر درخواست پر عمران خان اور سردار ایاز صادق کے وکلا ء 27فروی کو طلب ،ایاز صادق نے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی مخالفت کردی ، نادرا سے انگوٹھوں کی تصدیق کا واویلہ تاخیری خربہ ہے عمران خان کی درخواست خارج کی جائے، اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن میں تحر یر ی جو اب داخل

منگل 24 فروری 2015 09:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء)لاہور میں الیکشن ٹربیونل نے این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کیلئے دائر درخواست پر عمران خان اور سردار ایاز صادق کے وکلا ء کو حتمی بحث کیلئے ستائیس فروی کو طلب کر لیا۔الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لوکل کمیشن کی رپورٹ سے این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی سے متعلق حقائق واضح نہیں ہوئے۔

لہٰذا نادرا سے تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ سردار ایاز صادق کے وکیل نے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ این اے ایک سو بائیس کے تھیلے کھل چکے ہیں اور ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہو چکی ہے۔ کمیشن کی رپورٹ بھی آ چکی ہے ، اس کے بعد اب نادرا سے تحقیقات کا کوئی جواز نہیں بنتا ،عمران خان تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ، عدالت نے فریقین کے وکلا کو ستائیس فروری کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ادھر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے این اے 122 میں ڈالے گئے ووٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی مخالفت کردی،این اے 122 دھاندلی کیس میں انگوٹھوں کی تصدیق کی عمران خان کی درخواست کی سماعت پر ایاز صادق نے اپنے وکیل کے ذریعے تحریری جواب داخل کرایا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور ایاز صادق کے وکیل کو آئندہ سماعت پر حتمی بحث کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ستائیس فروری تک ملتوی کردی ۔ پیر کے روز عمران خان کی طرف سے دائر کی گئی انگوٹھوں کی تصدیق کی درخواست پر ایاز صادق نے تحریری جواب داخل کرادیا ایاز صادق نے تحریری جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ انگوٹھوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا جواز تاخیری حربہ ہے عمران خان کی درخواست قابل خارج کی جائے عمران خان الیکشن کمیشن میں جھوٹی درخواستیں دائر کرتے ہیں تھیلے کھل چکے اب نادرا سے انگوٹھوں کی تصدیق کا کوئی جواز نہیں بنتا دو مرتبہ ووٹوں کی گنتی ہوچکی اب نادرا کو درخواستیں بھیجنے کی کوئی ضرورت نہیں لوکل کمیشن بھی اپنی رپورٹ دے چکا ہے نادرا سے انگوٹھوں کی تصدیق کا واویلہ تاخیری خربہ ہے عمران خان کی درخواست خارج کی جائے سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر عمران خان کے وکیل انیس ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی کے منصوبے بنائے گئے تھے 2013ء کے عام انتخابات کی دھاندلی میں الیکشن کمیشن میں ملوث ہے انہوں نے کہا کہ این اے 122 میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے اور اس مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی جس کی معیاد ہی صرف چار گھنٹے کے لیے تھی نادرا سے انگوٹھوں کی تصدیق سے ہی دھاندلی سامنے آئے گی ۔