لاہور، قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز خودکش حملہ ،مبینہ ملزم کا نادرا شناختی کارڈ ڈیٹا ..
تازہ ترین : 1
لاہور، قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز خودکش حملہ ،مبینہ ملزم کا نادرا شناختی ..

لاہور، قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز خودکش حملہ ،مبینہ ملزم کا نادرا شناختی کارڈ ڈیٹا غائب،قومی شناختی کارڈ جو نادرا کا بنا ہوا ہے کاکوئی ریکارڈ سسٹم میں ظاہر نہیں ہو رہا،وزیر داخلہ کو بریفنگ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء)قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں ہونے والے خودکش حملہ آور کے مبینہ ملزم کے ملنے والے نادرا شناختی کارڈ کا ریکارڈ غائب کر دیا گیا ہے۔قومی شناختی کارڈ جو نادرا کا بنا ہوا ہے کاکوئی ریکارڈ سسٹم میں ظاہر نہیں ہو رہا۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز پرخود کش حملہ ہوا تھا جس میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جس کے بعد خودکش حملہ آور کا مبینہ انگھوٹھا شناخت کیلئے بھجوایا گیا تھا ۔

خودکش حملہ آور کے بارے میں مزید تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ تفتیشی حکام نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کا نادرا میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے اس لیے اس کی شناخت ممکن نہیں ہے۔معتبرذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا موجود تھا اور قومی شناختی کارڈ بھی بنا ہوا ہے تاہم اس کا ریکارڈ سسٹم سے اڑایا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 24/02/2015 - 09:09:20

اپنی رائے کا اظہار کریں