فلپائن‘ سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 20 عسکریت پسند ہلاک
تازہ ترین : 1

فلپائن‘ سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 20 عسکریت پسند ہلاک

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء) فلپائن میں سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 20 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور باعیوں کے درمیان جھڑپیں پیکائیٹ میں ہوئیں۔ جھڑپوں کے نتیجے میں 20 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ عسکری حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک فریقین کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔

وقت اشاعت : 24/02/2015 - 09:24:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں