رافیل نڈال ریو اوپن میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر،سیمی فائنل میں اٹلی کے فیبیو گینی نے سپینش کھلاڑی کو سخت مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا،سپین کے ڈیوڈ فیرر نے آسٹریا کے اینڈریاس ہائیڈر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی

پیر 23 فروری 2015 09:07

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء) عالمی نمبر تین رافیل نڈال ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے جبکہ انہی کے ہم وطن ڈیوڈ فیرر فائنل کھیلیں گے۔ ریو ڈی جنیرو میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے سیمی فائنل میچز کھیلے گئے۔ دفاعی چیمپئن سپینش سٹار رافیل نڈال اٹلی کے فیبیو فوگینی کے مدمقابل ہوئے۔

(جاری ہے)

سپینش سٹار نے پہلا سیٹ چھ ایک سے اپنے نام کیا لیکن اطالوی کھلاڑی نے دوسرے سیٹ میں شاندار کم بیک کیا اور چھ دو سے فتح سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ ہوا اور یہ سیٹ بھی اٹلی کے فیبیو فوگینی نے سات پانچ سے جیت لیا۔ اس فتح کے فیبیو نے ٹورنامنٹ میں پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا۔ ایک اور سیمی فائنل میچ میں سپین کے ڈیوڈ فیرر نے آسٹریا کے اینڈریاس ہائیڈر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ فیرر کو سٹریٹ سیٹس میں سات پانچ اور چھ ایک سے کامیابی حاصل ہوئی۔