عبرتناک شکست، کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم کا سابقہ کرکٹرز کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کا حکم جاری

پیر 23 فروری 2015 09:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء)وزیر اعظم ہاوٴس ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کی کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے غیر معیاری کھیل پیش کرنے،بورڈ کی انتظامیہ کیساتھ کھلاڑیوں کے جھگڑوں کی خبروں پر وزیر اعظم نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پوری مینجمنٹ کمیٹی کیساتھ ساتھ کارکردگی نہ دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں سابقہ کرکٹرز کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں عمل میں لائی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :