”مارچ میں کوئیک مارچ“، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سمیت 5 ججز مارچ میں ریٹائر ہو ..
تازہ ترین : 1

”مارچ میں کوئیک مارچ“، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سمیت 5 ججز مارچ میں ریٹائر ہو جائیں گے، جسٹس منظور احمد ملک کو چیف جسٹس مقرر کئے جانے کا امکان

اسلام آباد / لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سمیت 5 ججز مارچ میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ جس کے بعد جسٹس منظور احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے لئے بھی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ریٹائر ہونے والوں میں چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد‘ جسٹس الطاف ابراہیم‘ جسٹس سید افتخار حسین‘ جسٹس عبدالستار اصغر اور جسٹس شعیب سعید شامل ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 مارچ 2014ء کو تعینات ہونے والے 8 ججز جسٹس شاہ قادر‘ جسٹس جیمز جوزف‘ جسٹس ظفر اللہ خاکوانی‘ جسٹس شمس محمود مرزا‘ جسٹس سید شہباز علی رضوی‘ جسٹس شاہد جمیل خان‘ جسٹس سکندر ذوالقرنین سلیم سمیت دیگر ججز کی مستقلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن مارچ میں غور کر سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 09:23:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں