وفاق کا بوجھ کم کرنے کیلئے توانائی کے شعبہ میں صوبوں کا کردار بڑھانے کا فیصلہ، ..
تازہ ترین : 1

وفاق کا بوجھ کم کرنے کیلئے توانائی کے شعبہ میں صوبوں کا کردار بڑھانے کا فیصلہ، بجلی کی پیداوار‘ تقسیم‘ قیمت کا اختیار دینے بارے مشاورت کی جائے گی،ذرائع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء) توانائی بحران‘ وفاقی حکومت نے اپنا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حل کے لئے صوبوں کے کردار کو بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے صوبوں سے مشاورت جلد کئے جانے کا امکان ہے۔ اس فیصلے سے صوبوں کو بجلی کی پیداوار‘ تقسیم‘ قیمت کا اختیار دینے بارے مشاورت کی جائے گی۔ فیصلہ ہونے پر کارکردگی میں بہتری آنے کا امکان ہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے صوبائی الیکٹرک پاور اتھارٹیز کے قیام کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اس حوالے سے بات آئندہ ماہ کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 09:19:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں