دہشتگردی کاخطرہ، پنجاب بھر میں غیر ملکی مہمانوں اہم شخصیات اور سفارتکاروں کے حکومت کی اجازت کے بغیر ایک شہر سے دوسرے شہر آنے جانے پر پابندی عائد

پیر 23 فروری 2015 09:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء)دہشتگردی کاخطرہ،فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں غیر ملکی مہمانوں و اہم شخصیات اور سفارتکاروں کے حکومت کی اجازت کے بغیر ایک شہر سے دوسرے شہر آنے جانے پر پابندی عائد کردی گئی، خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایات پرصوبائی حکومت پنجاب نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی اجازت کے بغیر ایسی تمام تقاریب اور اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جن میں غیر ملکی مہمانوں و اہم شخصیات اور سفارتکاروں کو شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہو ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پنجاب بھر کے ڈی سی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ اس پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ یہ قدم سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :