دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بزدل دشمن کو عبرتناک شکست ہوگی:شہباز شریف،پاکستان کے بہادر عوام امن او رانسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے،بے گناہ پاکستانیوں کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنا کر دکھی قوم کے زخموں پر مرہم رکھیں گے،عوام کے اتحاد اور تعاون سے پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر کے دم لیں گے،نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کیا جا رہاہے، وزیراعلیٰ شہبازشریف کی اراکین اسمبلی کے وفد سے گفتگو

پیر 23 فروری 2015 09:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان تاریخ کے کٹھن ترین دور سے گزر رہاہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی، انتہاپسندی اورفرقہ واریت نے قومی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایاہے-امن کے بغیر تیز رفتار ترقی او رسرمایہ کاری کا فروغ ممکن نہیں- پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پرعزم او رمتحد ہے اور 18کروڑ عوام نے دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کا پختہ عز م کرلیاہے-نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد با ر آور ثابت ہو رہاہے-پاک افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادری کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے-قوم کواپنی بہادر اور دلیر افواج پر فخر ہے-دہشت گردوں سے برسرپیکار پاک فوج کے ساتھ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے-دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آخری فتح انشاء الله پاکستان کے18کروڑ عوام کی ہوگی ،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کااظہار آج یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں-دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ میں فتح پاکستان کے بہادر عوام کی ہوگی-قوم کاسکھ اور چین چھیننے والے دہشت گردکڑی سے کڑی سزا کے مستحق ہیں- انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ میں شہداء کا خون اور قربانی رائیگاں نہیں جائیگی-دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا ہر پاکستانی کا عزم ہے-انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے-پاکستان کے بہادر عوام امن او رانسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے-چھپ کر وار کرنے والے بزدل دشمن کو شکست فاش دیں گے-معصوم بچوں پر ظلم ڈھانے والے سفاک درندے اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے-بے گناہ پاکستانیوں کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنا کر دکھی قوم کے زخموں پر مرہم رکھیں گے- انہوں نے کہا کہ عوام کے اتحاد اور تعاون سے پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر کے دم لیں گے-دہشت گردی ،انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی لعنت کا خاتمہ پوری قوم کا مشن بن چکا ہے-انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کیا جارہاہے -پاکستان کے 18کروڑ باہمت عوام کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حوصلے بلند ہیں-ملک ایک بار پھر کھویا ہوا امن حاصل کرے گااورامن و سلامتی کا گہوارہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :