بنگلہ دیش،کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد لاپتہ ،50کے قریب افراد کو بچا لیا گیا

پیر 23 فروری 2015 09:35

ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء)وسطی بنگلہ دیش میں ایک کشتی مال بردار بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی،جس کے بعد درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے،یہ بات پولیس نے اتوار کے روز بتائی۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس سربراہ رقیب الزمان نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ زندہ بچنے والوں کا کہنا ہے کہ دو انجن والی ایم وی مصطفی کشتی میں 70سے150مسافر سوار تھے جب یہ دریائے پدما کے درمیان ڈوب گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 50کے قریب افراد تیر کر کنارے پر پہنچ گئے یا دیگر کشتیوں کی جانب سے انہیں بچا لیا گیا۔بنگلہ دیش میں کشتیوں کے مسافروں کی عموماً فہرستیں تیار نہیں کی جاتیں،جس کی وجہ سے یہ معلوم کرنا مشکل ہوتا ہے کہ حادثے کے بعد کتنے افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔دریائی اور انتہائی گنجان آباد ملک میں کشتی ڈوبنے کے حادثات عام ہیں۔

متعلقہ عنوان :