ڈھاکا:حکومت کیخلاف احتجاج جاری، تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 100ہوگئی، خالدہ ضیا کے گھر کی بجلی،ٹیلیفون،موبائل کنکشن اور ٹی وی کیبل منقطع

پیر 23 فروری 2015 09:25

ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء)بنگلہ دیش میں حکومت کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ پولیس سے جھڑپوں اور تشدد میں مرنے والوں کی تعداد ایک سو ہوگئی۔ خالدہ ضیا کے گھر کی بجلی،ٹیلیفون،موبائل کنکشن اور ٹی وی کیبل کاٹ دی گئی۔ حزب اختلاف نے آج سے ملک گیر ہڑتال کی اپیل کردی۔بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیا۔ پولیس اور حزب اختلاف کے ورکرز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی بی این پی سمیت بیس اسلامی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ملک میں نئے انتخابات کرائے۔موجودہ حکومت عوام کی اکثریت کی نمائندہ سرکار نہیں ہے۔بی این بی پی رہنما بیگم خالدہ ضیا نے آج سے ملک میں ملک بھر میں شٹر ڈاوٴن اور پہیہ جام رکھنے کی اپیل کی ہے۔ حکومت نے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی ہے۔ بیگم خالدہ ضیا کے گھر کی بجلی،ٹیلیفون،موبائل کنکشن اور ٹی وی کیبل کاٹ دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :