الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے 6ریٹرنگ آفیسراور 24پولنگ آفیسر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پیر 23 فروری 2015 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے 6ریٹرنگ آفیسراور 24پولنگ آفیسر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔کے پی کے میں 5پولنگ آفیسر پنجاب میں 4سندھ اور بلوچستان میں 3اور فاٹامیں 4پولنگ آفیسر تعینات کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فاٹا کے لیے آاو ڈی جی ایڈمنسٹریشن عثمان علی اور پولنگ آفیسر چار مقرر کیے گئے ہیں اسلام آاباد ڈی جی الیکشن کمشن شیر افگن اور پانچ پولنگ آفیسر مقرر کیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق پنجاب کے ایک آرو اور چار پولنگ افیسر مقرر کیے ہیں ،سند ھ کے لیے ایک آراو اور تین پولنگ آفیسرصوبہ خیبر پختونخوا میں ایک آرو اور 5پولنگ افیسر بلوچستان کے لیے ایک آرو اور 3پولنگ آفیسر مقرر کیے ہیں یہ آفیسر سینیٹ انتخابات کے انتخابات میں سہولت کار بنیں گے