جوڈیشل کمیشن بننااب دنوں کی بات ہے ، رحمان ملک ، ن لیگ اورپی ٹی آئی نے جرگے کے خط کامثبت جواب دیاہے،میڈیاسے گفتگو

پیر 23 فروری 2015 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء)پیپلزپارٹی کے رہنمارحمان ملک نے کہاہے کہ ن لیگ اورپی ٹی آئی نے جرگے کے خط کامثبت جواب دیاہے ،جوڈیشل کمیشن بننااب دنوں کی بات ہے ،تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کاقیام جمہوریت کے لئے ضروری ہے ،مسئلے کاحل آئینی طریقے سے نکالنے پراتفاق ہوگیا۔جوڈیشل کمیشن نہ بناتوہم سڑکوں پرہوں گے ،دونوں رہنماوٴں نے ان خیالات کااظہاراتوارکوملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہاکہ تحریک انصاف کاخط اسحاق ڈارکے پاس لیکرجاوٴں گا،کمیشن بنانے کے معاملے پرحکومت بھی دوقدم پیچھے ہٹے ،الیکشن میں دھاندلی کاالزام ختم ہوناضروری ہے ۔سیاسی جرگہ اورخورشیدشاہ ایک ہی پیچ پرہیں ۔تحریک انصاف نے بہت سے باتوں سے پیچھے ہٹنے کاعندیہ دیدیاہے ۔جہانگیرترین نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن بنانے کے راستے کوآسان کردیاہے ،سیاسی جرگہ کے خط کاجواب دیدیاہے ،تمام مسائل کاحل آئین میں موجودہے ،سیاسی جرگہ کے فارمولے پرعمل ہوتوجوڈیشل کمیشن بن جائیگا

متعلقہ عنوان :