ٹیم کی بدترین کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی برہم، ٹیلی کانفرنس طلب کر لی، شکست کی وجوہات اور ناقص کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ سے جواب طلب کیا جائے گا،چیئرمین پی سی بی اس سے قبل بار بار ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کے درمیان رنجشوں کی خبروں کی تردید کر چکے ہیں

اتوار 22 فروری 2015 09:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء)ٹیم کی بدترین کارکردگی پر پردہ ڈالنے والے چیئرمین پی سی بی ویسٹ انڈیز سے بری شکست پر برہم ہوگئے۔ شہریار خان نے ٹیلی کانفرنس طلب کر لی۔چیئرمین پی سی بی شہر یار خان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید برہم ہیں۔ انہوں نے آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے ٹیلی کانفرنس بھی طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلی کانفرنس میں شکست کی وجوہات اور ناقص کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ سے جواب طلب کیا جائے گا۔

ٹیم مینجمنٹ بدترین کارکردگی کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی طور پر چیئرمین کو آگاہ کرے گی۔ چیئرمین پی سی بی اس سے قبل بار بار ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کے درمیان رنجشوں کی خبروں کی تردید کر چکے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شہریار خان بہترین پرفارمنس کی توقعات کا اظہار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :