لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں اوور بلنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا،لیسکونے300والوں کو50 ہزاراورڈیڑھ لاکھ کے بل بھیج دیے

اتوار 22 فروری 2015 09:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں اوور بلنگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا۔ بجلی کے بل دیکھ کر شہریوں کے ہوش اڑ گئے۔ گھریلو صارفین، تاجر، صنعت کار اور کسان سبھی پریشان ہیں۔ لیسکو دفاتر کے چکر لگانے کے باوجودبل ٹھیک نہیں کئے جاتے۔ اِن بزرگ خاتون کی یہ حالت ہوئی لیسکو کی بدانتظامی کے باعث، چھوٹے سے مکان میں رہنے والی اس خاتون کو ہزاروں روپے کا بجلی کا بل بھیج دیا گیا۔

لیسکو دفتر کے چکر کاٹ کاٹ کر نڈھال ہو گئیں، لیکن کوئی بھی بات سننے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

لوگ کام کاج چھوڑ کر سارا دن بل ٹھیک کرانے کے لئے دفاترمیں خوار ہوتے ہیں، لیکن کامیابی نہیں ہوتی،لیسکو حکام اور اہلکار صارفین کو چکر پہ چکر دینے لگے۔بل ٹھیک کرانے کیلئے آئی ایک خاتون نے لیسکو حکام پر رشوت مانگنے کا الزام بھی لگا دیا، لیکن بل دینا ہی مشکل ہے تو ہزاروں روپے رشوت کی مد میں کہاں سے دے۔صرف گھریلو صارفین ہی لیسکو کے عتاب کا شکار نہیں، صنعت کار اور کسان بھی اوور بلنگ کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب لیسکو حکام کا دعویٰ ہے کہ اگر کسی کو اوور بلنگ کی شکایت ہے تو فوری رابطہ کرے، ازالہ کریں گے۔بل درست نہ ہو تو لیسکو چیف کو درخواست دیں ضرور کارروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :