پی آئی اے بعض پرانے ناکارہ جہاز نیلام کرے گی،ترجمان پی آئی اے

اتوار 22 فروری 2015 09:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز اپنے بعض پرانے وہ جہاز نیلام کرے گی جو اڑان کرنے کی اپنی آپریشنل مدت پوری کرچکے ہیں ان میں ایک بوئنگ 747،(3) بوئنگ 737sاور (3) A-3-10s(3) شامل ہیں یہ بات کراچی سے یہاں پی آئی اے کی طرف سے موصولہ پریس ریلیز میں بتائی گئی ہیں ۔ جاری بیان میں پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ان جہازوں کی نیلامی کا ٹینڈر نوٹس کچھ عرصہ قبل قومی اخبارات میں جاری کیا گیا تھا جس میں وینڈرز کو خریدای کی دعوت دی گئی تھی وینڈرز نے ناکارہ جہازوں کے طور پر خریدنے کی اپنی سربمہر بولیاں دینے سے قبل کراچی ائرپورٹ پر کھڑے ان ناکارہ جہازوں کا معائنہ بھی کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ اشتہار کے بعد متعدد سکریپ ڈیلرز نے ناکارہ جہاز خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہیں جہازوں کا معائنہ کرنے کی اجازت دی گئی جس کے بعد انہوں نے ہر جہاز کی اپنی پنی قیمتیں کوٹیشن کی شکل میں دیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ بولیو کا تمام عمل مکمل طور پر شفاف طریقے سے ہوا وینڈرز کے معائنہ سے قبل پی آئی اے نے جہازوں کے تمام آلات بشمول انجینئر ، انسٹرومنٹس اور نشستیں وغیرہ جہاز سے مکمل طور پر اتار لی تھیں حتی کہ ان جہازوں سے بچا ہوا تمام ایندھن بھی نکال لیا گیا تاہم جہاز کے مکینیکل حصوں کو لیوب ریکٹڈ رکھنے کے کم سے کم تیل باقی چھوڑا گیا تھا پی آئی اے کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ بعد ازاں ان میں سے ایک بوئنگ جہاز 737 نیلامی کے عمل سے نکال لیا گیا تھا یہ وہی جہاز ہے جو کہ 1985ء میں ایمریٹس ائر لائن کے آغاز پر پی آئی اے نے لیز پر لیا تھا اب پی آئی اے اسی جہاز کو امارات کو ایک مقررہ قیمت پر فروخت کرنے کی پیشکش کررہی ہے پی آئی اے کے ترجمان نے زور دیا کہ جن جہازوں کی اب نیلامی کی جارہی ہے ان سے کوئی فلائنگ کرنے والا نہیں ہے بلکہ یہ جہاز ناکارہ ہیں انہوں نے مزید زور دیا کہ پی آئی اے کی طرف سے ان جہازوں سے تمام آلات اور فنگز وغیرہ ہٹالی گئی ہیں ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چونکہ تمام جہازوں کی ساخت سول نوعیت کی ہے اس لئے ان میں سے کسی میں بھی میزائل کا پتہ چلانے والے جدید ترین آلات کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ اس قسم کے آلات صرف فوجی جہاز پر ہی نصب ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :