دالبندین،پاک افغان بارڈرکے قریب اغواء کاروں اورقبائلیوں کے درمیان شدید جھڑپ ،گن مین جاں بحق ،لیویزاہلکارسمیت تین افراد شدیدزخمی ، مغوی اقلیتی تاجربازیاب

اتوار 22 فروری 2015 09:23

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء)پاک افغان بارڈرکے قریب اغواء کاروں اورقبائلیوں کے درمیان شیدجھڑپ ایم پی اے چاغی کاگن مین جاں بحق لیویزاہلکارسمیت تین افراد شدیدزخمی مغوی اقلیتی تاجرکوبازیاب کرالیاگیاتفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز علی الصبح پاک افغان بارڈر کے قریب واقع پہاڑی علاقے آمری شاہستان کے مقام پرمسلح اغواء کاروں اورایم پی چاغی سخی امان اللہ نوتیزئی کے ہمراہ قبائلیوں کے درمیان شدیدجھڑپ ہوئی اس دوران اغواکاروں کی فائرنگ سے ایم پی اے چاغی سخی امان اللہ نوتیزئی کے گن مین ثناء اللہ گولی گلنے سے موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ قبائلی رہنماء حاجی میرعطاء اللہ نوتیزئی لیویزسپاہی عبدالقادراورشمس الدین شیرزئی شدیدزکمیج ہوگئے جبکہ قبالئیوں نے اغواء کاروں کے چنگل سے مغوی اقلیتی تاجرسرردارمنیش سنگ کوبازیاب کرالیاجس کو52روز تک اپنے ساتھ رکھاتھاایم پی اے چاغی سخی امان اللہ نوتیزئی نے کہاکہ میں خوداغواء کاروں کی فائرنگ سے بال بال بچ گیااوراللہ تعالیٰ نے مجھے نئی زندگی عطاء کی مغوی تاجرکی بازیابی کیلئے میں نے ضلعی انتظامیہ ایف سی اورعلاقہ کے معتبرین کے ہمراہ کافی جدوجہد کی اوراپنے ایک عزیز ک جان گنوادی مغوی تاجرکوبازیاب کراکرچاغی کے عوام کاسرفکرسے بلند کردیا