لاہور سے کوئٹہ جانیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس منگولی کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں بال بال بچ گئی

اتوار 22 فروری 2015 09:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء )لاہور سے کوئٹہ جانیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس منگولی کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں بال بال بچ گئی ریلوے پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے ٹریک پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، دھماکے میں 15 سے 20 کلوگرام دھماکاخیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے سیاکبر بگٹی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم ٹرین میں سوار مسافر محفوظ رہے دھماکے کے بعد ٹرینوں کو سبی ،ڈیرہ مراد جمالی اور جیکب آبادکے ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا پولیس اور سیکورٹی فورسز کے دستے موقع پر پہنچ گئے۔