چیف جسٹس کی طبیعت نہ سنبھل سکی،24فروری کو 21ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے خلاف سماعت کرنے والا بنچ تبدیل ،اب بنچ کی سربراہی جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے

اتوار 22 فروری 2015 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی طبیعت نہسنبھل سکی،24فروری کو 21ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے خلاف سماعت کرنے والا بنچ تبدیل کردیاگیا،اب بنچ کی سربراہی جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے جبکہ ان کے ساتھ بنچ میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس مشیر عالم شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی طبیعت تاحال ناساز ہے،اس سے قبل آئندہ ہفتے کی کال لسٹ میں ان کا بنچ شامل تھا،مگر اب ان کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے کل سے شروع ہونے والے ہفتے میں چیف جسٹس کی دستیابی نہ ہونے کا امکان ہے جبکہ 21ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن سمیت 9مختلف درخواستوں کی سماعت کرنے والا بنچ بھی تبدیل کردیاگیا ہے،اب بنچ کی سربراہی چیف جسٹس ناصر الملک کی بجائے سینئر جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے،ان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بنایا گیا ہے جن کے ساتھ درج بالا ججز بھی شامل ہیں،درخواستوں کی سماعت24فروری کوہوگی

متعلقہ عنوان :