بولیویا،صدر کے قتل کی سازش میں ملوث دو افراد کو چھ سال قید کی سزا

اتوار 22 فروری 2015 09:39

لاپاز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء) بولیویا کے صدر ایوو مورلس کو غیر ملکی کرائے کے افراد کے ذریعے قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کو چھ سال قید کی سزاء کا حکم سنا دیا گیا ہے ۔اٹارنی جنرل رامیرو گوریرو نے کہا کہ کروشیا کے ماریو ٹیڈک اور ہنگری کے باشندے الوڈ تواسو کو ریاست کی خود مختاری اور سلامتی کے خلاف مسلح بغاوت کے الزام میں سزا دیئے جانے کے بعد پانچ سال اور دس ماہ کی قید کی سزاء کا حکم سنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیڈک اور تواسو پر الزام ہے کہ ان کا تعلق 1990ء کی دہائی کے اوائل میں جنگ بالکان کے ایک ریٹائرڈ فوجی بولیویا اور کروشیا نژاد ایڈورڈو روزسا کی قیادت میں کرائے کے افراد کے ایک گروہ سے ہے ۔روزاسا کو بولیویا کی پولیس نے آئر لینڈ کے شخص مائیکل ڈوایئر اور رومانیہ و ہنگری نژاد ارپرڈ میگراؤسی کے ہمراہ مشرقی شہر سانتا کروز میں 2009ء میں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔بولیویا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ان افراد کی خدمات بائیں بازو کے رہنما مورلس کے قتل اور بغاوت کے لئے علاقے کی ایک دولت مند کاروباری شخصیت نے کرائے پر حاصل کرلی تھیں۔

متعلقہ عنوان :