افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا تیزی سے نہیں کیا جائے گا،امریکی وزیردفاع، ..
تازہ ترین : 1

افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا تیزی سے نہیں کیا جائے گا،امریکی وزیردفاع، سیکورٹی کی مخدوش صورتحال کے باعث طالبان کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے ،یشٹن کارٹر کی افغان حکام سے ملاقات

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء ) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ ا مریکا افغانستان میں طالبان کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے باعث افواج کے انخلا کے عمل کو سست کرنے پر غور کررہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر اعلانیہ دورے پر افغانستا ن آمد کے بعد نئے امریکی وزیر دفاع نے افغان صدر اشرف غنی سمیت دیگررہنماوٴں سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے باعث طالبان کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے جس کے باعث امریکا افغانستان سے افواج کے انخلا کے عمل کو سست کرنے پر غور کررہا اور امریکا افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے تاہم آئندہ ماہ افغان صدر کے دورہ امریکا کے دوران اس بارے میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔

اس موقع پر افغان صدر کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے جاری طالبان کے ساتھ لڑائی میں امن کے امکانات نظر آرہے ہیں تاہم اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

وقت اشاعت : 22/02/2015 - 09:36:08

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں