افغان صوبہ ہلمند میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 55 دہشت گرد ہلاک،5 گرفتار،”ذوالفقار“ نامی آپریشن 48 گھنٹے جاری رہا ،بھاری مقدار میں جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، افغان حکام

اتوار 22 فروری 2015 09:36

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء)افغانستان کے صوبے ہلمند میں افغان سکیورٹی فورسز کارروائی میں55 دہشت گرد ہلاک جبکہ5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،بھاری مقدار میں جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز سکیورٹی فورسز نے افغان صوبہ ہلمند میں مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف”ذوالفقار “نامی آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں 55 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

افغان حکام کے مطابق صوبہ ہلمند میں دہشت گردوں کے خلاف ”ذوالفقار “نامی آپریشن گزشتہ48 گھنٹے سے جاری ہے جس کے نتیجے میں 55 دہشت گردوں کو مارا جا چکا ہے جن میں دہشت گردوں کے اہم کمانڈر بھی شامل ہیں ۔حکام نے مزید بتایا کہ اس آپریشن میں بھاری مقدار میں جدید اسلحہ بھی پکڑا گیا ہے ۔پکڑے جانے والے 5 دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :