آرمی پبلک سکول حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا،تعداد146 ہوگئی
تازہ ترین : 1

آرمی پبلک سکول حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا،تعداد146 ہوگئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء)پشاور میں آرمی پبلک سکول حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز آرمی پبلک سکول کا زخمی طالب علم اسحاق امین جومیٹرک کا طالب علم تھا دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ گزشتہ دو ماہ سے سی ایم ایچ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔شہید ہونے والے طالب علموں کی تعداد146 ہوگئی

وقت اشاعت : 22/02/2015 - 10:00:09

اپنی رائے کا اظہار کریں