ٹمبر مافیا کیخلاف جہاد اور سونامی مہم کے تحت ایک ارب درخت لگائیں گے ،عمران خان ..
تازہ ترین : 1
ٹمبر مافیا کیخلاف جہاد اور سونامی مہم کے تحت ایک ارب درخت لگائیں گے ..

ٹمبر مافیا کیخلاف جہاد اور سونامی مہم کے تحت ایک ارب درخت لگائیں گے ،عمران خان کا اعلان،تمام سکولوں کے بچے اپنے نام پر ایک ایک درخت لگائیں،نرسریز لگانے والے 500 لوگوں کو روز گار فراہم کریں گے ،جنگلات کی حفاظت کیلئے ٹاسک فورس بنائیں گے اور مقامی افراد کو بھرتی کیا جائیگا ،خیبر پختونخواہ کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کر رکھا ہے ،چیئرمین تحریک انصاف،جنگلات کاٹنے والوں کے خلاف سخت سزا ئیں اور بھاری جرمانے کیلئے قانون میں ترمیم کررہے ہیں ،کرکٹ میچ پر بہت دکھی ہوں بات نہیں کروں گا ،میڈیا سے گفتگو

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹمبر مافیا کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹمبر کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ،ٹمبر مافیا کے ساتھ سیاست دان ملوث پائے گئے تو ان کو جیلوں میں ڈالیں گے ،جنگلات کی حفاظت کیلئے فورس تیار کررہے ہیں ،مقامی افراد کو اس فورس میں بھرتی کیا جائیگا،خیبر پختونخواہ کے سکولوں کے بچے اپنے نام پر ایک ایک درخت لگائیں ،صوبے کو سرسبز شاداب بنائیں گے ،سونامی مہم کے تحت ایک ارب درخت لگانے کا عزم کر رکھا ہے ۔

صوبے میں نرسیریز لگانے والے 500 لوگوں کو روز گار فراہم کیا جائیگا ،کرکٹ میچ پر بہت دکھی ہوں ،کرکٹ پر بات نہیں کروں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ہری پور کے علاقہ سنگڑا میں پودا لگا کر خیبر پختونخواہ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وزیر جنگلات ،پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین ،عمر چیمہ ،نعیم الحق بھی ہمراہ تھے ۔

عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ایک سو ارب کے غیر قانونی طور پر درخت ٹمبر مافیا نے کاٹے ہیں اب ہم ٹمبر مافیا کے خلاف جہاد کریں گے ،ٹمبر مافیا کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ،اگر سیاست دان ٹمبر مافیا کے ساتھ ہوں گے تو ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کریں گے ۔عمران خان نے کہا کہ ٹمبر مافیاسٹے آرڈر لیکر بچ جاتے ہیں اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ سے مدد لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 200 ارب کی لکڑی کاٹنے سے بچائی ہے۔ہم نے فیصلے کیا ہے کہ ارب درخت خیبر پختونخواہ میں لگانے ہیں ،ہم نے آنے والی نسلوں کو بہتر پاکستان دینا ہے ۔پانچ سال میں سونامی مہم کے تحت ایک ارب درخت لگائیں گے ۔ہم نے وہ نہیں کرنا جو گزشتہ دس سالوں میں ہوا ہے ،ہم وہ کام کریں گے جو پاکستانی تاریخ میں پہلے نہیں ہوا ۔انہوں نے خیبر پختونخواہ کے تمام سکولوں کے بچوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے نام پر ایک ایک درخت لگائیں ۔

عمران خان نے کہا کہ 5 لاکھ لوگوں کونسریز لگانے والوں کو روز گار دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 20 فیصد جنگلات خیبر پختونخواہ میں ہیں ،پاکستان میں 35 فیصد جنگلات تھے جو اب 4 فیصد رہ گئے ہیں ۔اس طرح جنگلات کٹتے رہے تو ایک دن پاکستان ریگستان بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں جنگلا ت کی حفاظت کیلئے کیلئے نگہبان فورس تیار کررہے ہیں ،خیبر پختونخواہ کو سرسبز شاداب بنائیں گے ،تمام پاکستانیوں کو اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا پہلے جنگلات میں آگ لگاتے ہیں اور پھر درخت کاٹ دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات کو بچانے کے لئے سکیورٹی گارڈ اور کمانڈر تیار کریں گے اوراس حوالے سے شکایت نمبر بھی دیں گے ۔نگرانی فورس میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کے کاٹنے والوں کو سخت سے سخت سزا دیں اور ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔اس حوالے سے قانون میں ترمیم کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے دریاؤں میں پانی گلیشئرز کے پگھلنے سے آتا ہے ،ملک میں 13ہزار گلیشیئرز ہیں جو درختوں کی کٹائی سے 25 سو گلیشئرز پگل گئے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کرکٹ کی بات نہ کریں آج ہونے والے میچ سے بہت دکھی ہوں ۔آج صرف ماحولیات پر بات کریں ۔اسحاق ڈار کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ اس پر الگ پریس کانفرنس کروں گا اور ترجمان عمر چیمہ جواب دیں گے ابھی ان باتوں کا ٹائم نہیں ہے

وقت اشاعت : 22/02/2015 - 09:48:58

اپنی رائے کا اظہار کریں