تحریک انصاف میں جمہوری وطن پارٹی کے ضم ہونے کا امکان‘ اعلان جلد متوقع
تازہ ترین : 1

تحریک انصاف میں جمہوری وطن پارٹی کے ضم ہونے کا امکان‘ اعلان جلد متوقع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء) سینیٹ میں خیبر پختونخواہ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کے لئے جمہوری وطن پارٹی کا پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا امکان ہے‘ معاملات طے پانے کے بعد اعلان جلد کیا جائیگا۔ جمعہ کے روز تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ صوابی سے تعلق رکھنے والے جمہوری وطن پارٹی سے تحریک انصاف کے معاملات طے پائے جا رہے ہیں جبکہ جمہوری وطن پارٹی کو خیبرپختونخواہ میں وزارت صحت اور وزارت جنگلات کا قلمدان بھی دیا گیا ہے اور اب خیبرپختونخواہ میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے جمہوری وطن پارٹی کے 4 ایم پی ایز شیرام خان ترکئی‘ نعمان وزیر‘ شبلی فراز اور شبینہ عابد بہت جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/02/2015 - 08:12:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں