فاروق ستار کا آغا خان اسپتال کا دورہ ، سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے زخمی بچوں ..
تازہ ترین : 1

فاروق ستار کا آغا خان اسپتال کا دورہ ، سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے زخمی بچوں اور اساتذہ کی عیادت کی ، نیشنل ایکشن پلان پر جس قدر جلد ممکن ہو عمل درآمد ہونا چاہئے ، تعلیم اور علم کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردی کا مستقل خاتمہ کریں گے، اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء) متحدہ قومی مو ومنٹ کے رابطہ کمیٹی رکن اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فا رو ق ستار نے جمعہ کے رو ز آغا خان اسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ پشاورآرمی پبلک اسکول کے زخمی بچوں اور اساتذہ کی اسپیشل کےئر وارڈ میں جاکر عیادت کی اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی ۔ انہوں نے زخمی بچوں اور اساتذہ کو جرات وہمت کا مظاہرہ کرنے پر الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا اورپھو لو ں کے گلد ستے اور تحائف دیئے ۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے زخمی بچوں اور اساتذہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا ۔ بعدازاں آغا خان اسپتا ل کے دورے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ہر حال میں ہمیں جیتنا ہے ، نیشنل ایکشن پلان پر جس قدر جلد ممکن ہو عمل درآمد ہونا چاہئے اور اس کیلئے ہمیں ایسی حکمت عملی وضع کرنا ہوگی جس کے ذریعے پوری قوم مستقل اس جنگ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ سانحہ پشاور کے بعد شکار پور امام بارگاہ ، لاہور ، راولپنڈی اسلام آباد میں حملے ہوتے ہیں اوردہشت گردی کے نتیجے میں پورا ملک غیر مستحکم ہورہاہے ، دہشت گردوں کا مقصد پاکستان میں رائج نظام کو فیل ثابت کرکے اپنا نام نہاد نظام نافذ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں سانحہ پشاور کے اساتذہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں رہیں گے، زخمی طالب علموں نے کہاہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں گے ،تعلیم کے ذریعے دہشت گردوں کا صفایا اور ملک کو مضبوط کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ جب سانحہ پشاور کے معصوم بچوں کا یہ عزم اور ردعمل ہے تو قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ سانحہ پشاور کے معصوم شہداء کا لہورائیگاں نہیں جانے دیں گے اور تعلیم اور علم کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردی کا مستقل خاتمہ کریں گے ۔

وقت اشاعت : 21/02/2015 - 08:01:41

اپنی رائے کا اظہار کریں