انسداد پولیو مہم میں عالمی اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف ، عالمی اداروں کی امداد آئندہ نسلوں کی حفاطت پر خرچ کی جائے گی ، وفد سے ملاقات

ہفتہ 21 فروری 2015 07:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پسماندہ علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کا عمل تیز کیا جائے۔ حکومت حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو ترجیح دیتی ہے۔ زچہ بچہ کی مناسب نگہداشت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ادارہ ویکسینیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے یہاں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر وفاقی وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی احسن اقبال و وزیر مملکت ساکر افضل تارڑ بھی موجود تھے وزیراعظم نواز شریف نے عالمی ادارہ ویکسینیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو حکومت اولین ترجیح دیتی ہے پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں کا 80 فیصد ہدف مقرر کرنا قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں عالمی اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں عالمی اداروں کی امداد آئندہ نسلوں کی حفاطت پر خرچ کی جائے گی انہوں نے کہا کہ زچہ بچہ کی مناسب نگہداشت اور بہترین غذاء حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ حکومت حفاطتی ٹیکوں کے پروگرام کو ترجیح دیتی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کے پسماندہ علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کا عمل تیز کیا جائے اس موقع پر عالمی ادارے کے وفد نے انسداد پولیو مہم اور حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں ذاتی اور گہری دلچسپی لینے پر وزیراعظم کی تعریف کی۔