لیبیا ،کار بم دھماکوں میں کم از کم 40 ہلاک ، درجنوں زخمی

ہفتہ 21 فروری 2015 08:42

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء ) لیبیا کے شہر القْبہ میں تین کار بم حملوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبین پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلا صالح نے کار بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اِس کا نشانہ ایک سکیورٹی عمارت تھی، جو جنرل حفتر کے حامیوں کے کنٹرول میں ہے۔ صالح نے ہلاکتوں پر سات دن کے سوگ کا بھی اعلان کیا۔ القْبہ کا شہر صالح کا آبائی علاقہ ہے۔ صالح کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ یہ کار بم حملہ مصری فضائی بمباری کے جواب میں کیا گیا ہے۔ کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :