انڈونیشیاء ، دو آسٹریلوی منشیات سمگلرز کی سزائے موت ایک ماہ کیلئے موخر

ہفتہ 21 فروری 2015 08:41

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء)انڈونیشیاء میں سزائے موت کے دو آسٹریلوی منشیات سمگلرز کی سزاء پر عملدرآمد ایک ماہ سے زائد عرصے تک مئوخر کردیا گیا ہے ، یہ بات نائب صدر کے دفتر نے جمعہ کے روز فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی۔

(جاری ہے)

نائب صدر یوسف کالا کے ترجمان حسین عبداللہ نے کہا کہ خود ساختہ بالی نائن ہیروئن سمگلر گروپ کے سرغنہ اینڈریو چن اور میوران سکوموران کی سزائے موت پرعملدرآمد تکنیکی وجوہات کی بناء پر تین ہفتے سے ایک ماہ کے درمیان کے لئے تاخیر سے ہو گا۔تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

متعلقہ عنوان :