یونان کو یورو زون میں شامل رہنا چاہیے، فرانس ، جرمنی

ہفتہ 21 فروری 2015 08:36

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء ) فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے جمعہ کے روز اس بات پر زور دیا کہ بحران زدہ ملک یونان کو 19 رکنی یورو زون میں شامل رہنا چاہیے۔ صدر اولانڈ نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا کہ یونان یورو زون میں شامل ہے اور اسے اس گروپ کا حصہ رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

چانسلر میرکل نے کہا ہے کہ یونان کے لیے بیل آوٴٹ پروگرام کے آغاز سے ہی برلن کا موقف بھی یہی ہے کہ ایتھنز کو یورو زون میں شامل رہنا چاہیے اور جرمنی اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔

اولانڈ اور میرکل کی یہ ملاقات برسلز میں یورو زون کے وزرائے مالیات کے طے شدہ اجلاس سے پہلے ہوئی ہے۔ اس اجلاس میں ایتھنز کی طرف سے دی گئی یونان کے لیے بیل آوٴٹ پروگرام کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع سے متعلق درخواست کا حتمی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :