سینٹ کے انتخابات خفیہ رائے دہی کی بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے کئے جائیں ،پی ٹی آئی ہم خیال گروپ،عوامی جمہوری اتحاد کوپی ٹی آئی میں ضم کئے بناء لیاقت ترکئی کو ووٹ نہیں دینگے،میڈیاسے بات چیت

ہفتہ 21 فروری 2015 09:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء)تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے مطالبہ کیاہے کہ سینٹ کے انتخابات خفیہ رائے دہی کی بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

اسمبلی کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف ہم خیال گروپ کے ضیاء اللہ بنگش  محمود خان اور زاہد درانی نے بتایا کہ جاوید نسیم کا ہم خیال گروپ سے کوئی تعلق نہیں اور وہ آزاد حیثیت سے اس وقت فیصلے کر رہے ہیں ان کے گروپ میں اس وقت 14 اراکین اسمبلی ہیں اوراس میں متواتر اضافہ ہو رہاہے ان اراکین نے بتایا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا تھا کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینٹ کے انتخابات کئے جائیں جس طرح اراکین اسمبلی پر بھیڑ بکریوں کی طرح خرید و فروخت کے الزامات لگ رہے ہیں شو آف ہینڈ کے ذریعے یہ الزام بھی ختم ہو جائے گا ہم خیال گروپ نے بتایا کہ تحریک انصاف میں عوامی جمہوری اتحاد کے بانی لیاقت ترکئی کو ٹکٹ دینے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ اس کی تائید نہیں کرتے اگر وہ اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرتے ہیں تو پھر ہم خیال گروپ لیاقت ترکئی کو ووٹ دے گا ۔

ان اراکین نے بتایا کہ ہم خیال گروپ کا مقصد یہ نہیں ہے کہ پارٹی میں گروپ بندی کی جائے بلکہ پی ٹی آئی جس ایجنڈے کے تحت آئی ہے ہم اس ایجنڈے پر عمل پیرا ہونا چاہتے ہیں ۔